لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں مقابلے سے بچنے کےلئے بہانے ڈھونڈ رہی ہے -جہانگیر ترین شکست کے خوف سے بچوں کی طرح شکایتیںلگاتے پھر رہے ہیں- راناثناءاللہ خان نے جہانگیر ترین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں سے انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا- انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف احتجاجی سیاست کی بجائے تعمیری اور مثبت سوچ اپنائے-مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے341 ارب روپے کا زرعی پیکج پیش کرکے کسانوں کے دل جیت لئے ہیں- رانا ثناءاللہ نے کہا کہ الزام تراشی کی بجائے جہانگیر ترین خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پرتوجہ دیں-عوام پوچھتے ہیں دھرنا پارٹی نے خیبر پختونخواہ میں کتنے میگا واٹ بجلی پیدا کی-باتوں اور نعروں سے انقلاب اور تبدیلی نہیں آتی ، کام کرنا پڑتا ہے –