سکھر (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کسان پیکیج ایک ڈھونگ ہے، ڈاکٹرعاصم پر دبا کا نوٹس لیا جائے۔ آرمی چیف نے بڑی عزت کمائی ہے، ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔بدھ کو سکھر میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ کسان پیکیج کوئی بجٹ سے الگ نہیں یہ تو وہی ہے جس کا بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔ حکومت کرائے کے لوگوں سے تالیاں بجوا کر خوش ہوتی ہے، ایسے مسائل حل نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر اس وقت ذہنی واخلاقی دباو¿ ہے جس کے ان کی صحت پر اثرات پڑ رہے ہیں، وزیراعظم نوٹس لیں کچھ ہوا تو ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ عمران خان نے دھرنوں میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے بہت عزت کما لی ہے، وہ عہدے کی مدت میں توسیع نہیں لینگے۔