نیویارک (نیوزڈیسک)پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ کے دوران پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بتایا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی 12 ملاقاتیں اور 5 تقاریر طے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پہلی ملاقات اور تقریر 26 ستمبر کو چینی صدر کےساتھ طے ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف 12 رہنماو¿ں اور ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملیحہ لودھی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ا ورنریندر مودی کے ایک ہی ہوٹل میں قیام اور ملاقات کا امکان ہے