اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے میڈیا کے چند حلقوں میں ان رپورٹو کی سختی سے تردید کی ہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری شریک چیئرمین کے عہدے سے سبک دوش ہوگئے ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ خبر حقیقت پر مبنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری بدستور چیئرمین اور شریک چیئرمین کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی۔