اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِداخلہ نے تمام نادرا ملازمین کےلئے دس ہزار روپے عید بونس کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہاکہ محنتی، ایماندار اور لگن سے کام کرنے والے ملازمین کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی ۔وزیرِداخلہ نے کہاکہ عید کے بعد ایک خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا جس کے تحت تما م فرض شناس اورخلوص سے نوکری کرنے والے ملازمین کی مراعات میں اضافہ ہو گا۔چوہدری نثارنے کہاکہ اچھے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ نادرا سے کرپٹ اور نا اہل ملازمین کی تطہیر کا عمل جاری رہے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں