کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل میں ملوث ملزم کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ملزم عاشق حسین کو بدھ کے روز سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔رینجرز کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ایم کیو ایم کے رہنما منظر امام سمیت دیگر افراد کے قتل میں ملوث ہے ۔ملزم کو تفتیش کے لیے 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عاشق حسین کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔