لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد فراڈ کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا ءکو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ۔ لاہور ہائی کورٹ کی جج عائشہ ملک نے قاسم ضیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی تاہم عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بینک فراڈ کیس میں گرفتار قاسم ضیا کی ضمانت منظور کر لی ۔عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قاسم ضیاءنے کہا کہ مجھے ایسے کیس میں پھنسایا گیا جس میں کوئی شکایت کنندہ ہی نہیں تھا ۔ قاسم ضیا کے وکیل نے کہا کہ اشتہار دے کر لوگوں کو شکایت کنندہ بننے کے لیے کہا جا رہا ہے ، قاسم ضیا کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو نیب پنجاب نے 8اگست کو نجی کمپنی کے ساتھ مل کر فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں