کراچی (این این آئی)کراچی میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے۔جنوب مغرب سے چلنے والی ہواﺅں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقوں سے سمندری ہوائیں 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں