کراچی (نیوزڈیسک)سابق صدرآصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہونے اور پارٹی کا سرپرست اعلی بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پارٹی کے تمام اختیارات بھی بلاول بھٹو کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلے پیپلزپارٹی کے دبئی میں 2 روز جاری رہنے والے اجلاس میں کئے گئے ہیں۔دبئی اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں کی اکثریت نے بھی ان فیصلوں کی حمایت کر دی ہے ، ان فیصلوں کی حتمی منظوری سی ای سی کے اجلاس میں لی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری 30نومبر کو یوم تاسیس پر پارٹی کی آئندہ پالیسی کا اعلان کرینگے ، پیپلزپارٹی نے ایوانوں سے کسی صورت مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو ختم کر کے پارٹی کو اصل شکل میں بحال کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ پارلیمنٹرین کو اصل پیپلزپارٹی میں ضم کرنے کے لیے تکنیکی اور قانونی تقاضے جلد پورے کیے جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں