نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ بچوں کو کل جمعرات کو پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کردیا جائیگا۔بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 3 پاکستانی بچوں کو گرفتار کرلیا۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل (راجستھان )بی آر میگوال کا کہنا ہے کہ بچوں کی شناخت صالم ،صاجان اور صاول کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے گمشدہ مویشوں کی تلاش میں سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔بی ایس ایف کے آئی جی کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران بچوں سے کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی ،انٹیلی جنس ادارے بچوں سے تحقیقات کررہے ہیں جس کے بعد انھیں واپس بھجوانے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ بی ایس ایف حکام نے پاکستان رینجرز کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کی واپسی کے حوالے سے طریقہ کار پر بات چیت کی ہے۔بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو کل جمعرات کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا جائیگا۔