لاہور ( نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے کہا ہے کہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والے تاجروں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ عید الاضحی کے موقع پر ناقص خوراک فروخت کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ ممتاز نے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والے ریسٹورنٹس،ہوٹلوں اور بیکریوں کے خلاف عید کے موقع پر بھی کاروائی جاری رکھی جائے گی۔ شہریوں کو صاف ستھری اور غذائیت سے بھرپور خواراک کی فراہمی محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے ۔عید کی تین چھٹیوں کے لئے عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ،عید کے موقع پر ہونے والی تمام کاروائی کو وہ خود فیلڈ میں جا کر مانیٹر کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والے تاجروں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔اکبری منڈی میں ملاوٹ شدہ مرچیں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف نئے قوانین کے تحت مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں