ملتان(نیوز ڈیسک) بیوپاریوں نے پولیس کے لاٹھی چارج سے ہلاک ہونیوالے بکرے کی لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔بیوپاریوں نے احتجاجاََ خانیوال روڈ بند کر دی جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ ڈی سی او کی جانب سے انہیں اس منڈی میں جانوروں کو فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن پولیس والوں نے اس کے باوجو د بیوپاریوں پر تشدد کیا۔پولیس کے لاٹھی چارج سے قربانی کا بکرا ہلاک ہو گیا