اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی بلا امتیاز کارروائیوں اور دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کر گئے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کو کراچی آپریشن پر بھی عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا کہ عوام نے اپنے گلی محلوں میں شکریہ راحیل شریف کےپوسٹرز اور بٍ بورڈز بنوا کر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔