گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)گوجرانوالہ میں گزشتہ رات ایدھی کی ایمبولینس چوری ہو گئی ،پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایمبولینس دہشت گردی کے واقعہ میں استعمال ہوسکتی ہے، پولیس گذشتہ رات ایدھی کی ایمبولینس ایدھی سنٹر جی ٹی روڈ کے باہر سے چوری ہو گئی، جس کا مقدمہ تھانہ دھلے پولیس نے درج کرلیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جلد ہی گاڑی کو تلاش کرلیا جائے گا ،دوسری طرف خفیہ ایجنسیاں بھی ایمبولینس چوری کی چھان بین کر رہی ہیں ، پولیس کو شک ہے کہ ایمبولینس دہشت گردی کے کسی واقعہ میں استعمال ہو سکتی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں