اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

این اے-122ضمنی الیکشن : فوج بلانے کا مطالبہ

datetime 22  ستمبر‬‮  2015 |

لاہو(نیوزڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے عبد العلیم خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 122 کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس ہیں، اس لیے ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کروایا جائے۔عبد العلیم نے اپنی درخواست میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے بھی حکومتی مشینری استعمال کرکے الیکشن جیتی تھی اور اب شکست کو دیکھتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار سردار ایاز صادق 2013ء کے عام انتخابات میں کامیاب قرار پائے تھے تاہم ان کے مخالف امیدوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ان کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا تھا۔جس پر 2 سال بعد رواں برس ہفتہ 22 اگست کو ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ اس حلقے میں دوبارہ انتخابات منعقد کروائے۔لاہور کا حلقہ این اے 122 اُن چار حلقوں میں شامل تھا جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے، دیگر حلقوں میں لاہور کا حلقہ این اے 125، سیالکوٹ کا حلقہ این اے 110 اور لودھراں کا حلقہ این اے 154 شامل ہیں.
31 اگست 2015 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 11 اکتوبر کو ہوگی۔
تحریک انصاف نے 29 اگست کو ہی ضمنی الیکشن میں امیدوار کے لیے عبد العلیم خان کو امیدوار نامزد کر دیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق اسپیکر ایاز صادق کو ہی دوبارہ ٹکٹ جاری کیا ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…