فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد کے قبرستانوں میں جعلی قبریں بنا کر قبضہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، بااثر افراد مستقبل میں مرنے والے افراد کیلئے پکی قبریں بناکرمہنگے داموں فروخت بھی کررہے ہیں۔ فیصل آبادکے پیپلزکالونی قبرستا ن میں کئی ایسی قبروں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں مردے دفن نہیں ہیں ۔ایک گورکن نے جیو نیوز کے سامنے دعویٰ کیا کہ جعلی قبریں زمین پر قبضہ کے لیے بنائی گئی ہیں، جس کا ایک مقصد ضرورت مندوں کو قبریں مہنگے داموں فروخت کرناہے۔کچھ بااثر افراد چاردیواری قائم کرکے قبرستانوں میں جگہ گھیر لیتے ہیں اوروہاں فرضی قبریں بنادی جاتی ہیں ، باقاعدہ طور پر اس جگہ کی نگرانی بھی کی جاتی ہے، تاکہ کوئی اس جگہ کسی اور کی میت دفن نہ کرپائے۔گورکن نے بتایا کہ اگرجعلی قبروں میں تدفین کی کوشش کی جاتی ہےتو دھمکیاں دی جاتی ہیں ،ہم یہاں گورکن ہیں، یہاں لوگوں نے ایک ایک قبربنا کر کئی مرلے جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے، ہمیں کہتے ہیں کہ اس طر ف نہیں آنا، اگر آئے تو ماریں گے