لاہور (نیوز ڈیسک )شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کرکٹ سیریز کیلئے مزید کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چند ہندوانتہا پسند نہیں چاہتے کہ پاک بھارت سیریز ہو۔انہوں نے کہا کہ 1999میں کشیدگی کے ماحول میں پاک بھارت سیریز ہوئی تھی۔ اور پاکستانی ٹیم کو بھارت میں دھمکیاں ملی تھیں۔کرکٹ کو سیاست سے الگ ہو نا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی کے سابق صدر تھے جگموہن ڈالمیا نے پاکستان میں کرکٹ کے حامی تھے۔بھارت کے ساتھ 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا ہے اور بھارتی حکام نے آئی سی سی اجلاس میں سیریز کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور بھارت سے اب سیریز کیلئے مزید کوئی درخواست نہیں کی جائے گی ،بہتر ہو گا کہ سیریز کے حوالے سے اب بھارت پہلے جواب دے۔بھارت سے واضح پوچھیں گے کہ وہ کھیلنا چاہتا ہے کہ نہیں۔زمبابوے اور انگلینڈ کے دورے کے دوران انتخاب عالم منیجر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نو ید چیمہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے