دونوں امیدواروں کو انتخابات کے کئے نااہل بھی قرار دیا جائے۔الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے ایپلٹ ٹربیونل نے سردار ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔ دوسری طرف الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 147 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن لطیف اور تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستوں پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیاہے اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بھی الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دیدیا ۔ پی پی 147 سے (ن) لیگ کے امیدوار محسن لطیف اور تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلوں میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں تمام حقائق نہیں بتائے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے