ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

الطاف حسین نفرت انگیز تقاریر نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائیں تو عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتی ہے‘ لاہور ہائیکورٹ

datetime 18  ستمبر‬‮  2015 |

اور الطاف حسین نے پاکستان کے بارے جو کچھ کہا کیا اسے جاری رکھنے دیا جائے ۔ جس پر ایم کیو ایم کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ حکم امتناعی کے ذریعے الطاف حسین کی تصویر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی اور پوری دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوا ۔اگر دفاع پاکستان کی بات ہے تو ہمارے سیاستدان ، مذہبی شخصیات اور وکلاءبھی بہت کچھ کہتے ہیں ۔ عدالت تنقید پر پابندی عائد نہیں کر سکتی ۔ جس پر عدالت نے قرار دیا کہ الطاف حسین نے ”را “والوں سے کہا کہ وہ فیصلہ دیں ، سندھ تقسیم ہو کر رہے گا ، کارکن کمانڈو ٹریننگ لیں ، کلاشنکوفیں خریدیں ۔ کیا یہ جائز ہے ؟۔عدالت نے مزید قرار دیا کہ اگر آپ الطاف حسین کی طرف سے تازہ بیان حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسے بیانات نہیں دیں گے تو عدالت اپنے حکم پر نظر ثانی کر سکتی ہے ۔ اگر آپ Alliensکو بلائیں گے تو ہم نے بھی پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔ عدالت کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں،کسی بھی شخص یا فرد کو ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے کہا کہ الطاف حسین نفرت انگیز تقاریر نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائیں تو عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتی ہے ۔ عدالت نے وزارت داخلہ کی جانب سے الطاف حسین کی شہریت کا مبہم جواب مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت دو اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…