پشاور (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں افسوسناک انکشاف کیا ہے کہ دہشتگردوں نے بڈھ بیر ائیربیس میں گھسنے کے فوری بعد مسجد پر حملہ کیا جہاں فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے جس میں 16 نمازی شہید ہوگئے جبکہ 13 زخمی نمازیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نماز فجر کی ادائیگی کے لئے مسجد میں موجود تھے کہ دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ فوج کے فوری ردعمل کی وجہ سے دہشتگرد آگے نہیں بڑھ سکے اور نہیں گھیرے میں لے کر مار دیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل دہشتگردوں کے حملے میں کسی شخص کی شہادت کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔