اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انسداد الیکٹرانک کرائم بل2015ئ(سائبر کرائم بل) پاس کردیا ہے۔جنگ رپورٹر ساجد چوہدری کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن ممبران منظور کرائے جانے والے ڈرافٹ کی کاپیاں ہی مانگتے رہے مگر انہیں کہا گیا کہ انہیں بل کے ڈرافٹ کی کاپی میل کردی جائے گی۔ اجلاس میں بعض ممبران کے بھرپور اسرار پر چیئرمین کمیٹی نے سب کمیٹی میں ادھورے رہ جانے والے پوائنٹس جن پر فیصلہ مین کمیٹی میں ہونا تھا کو زیربحث لانے اور فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی جس پر سائبر سٹاکنگ کی قید کی زیادہ سے زیادہ سزا دو سال سے کم کرکے ایک سال کردی گئی۔ شازیہ مری کا موقف تھا کہ اس جرم میں زیادہ سے زیادہ سزا 3 ماہ ہونی چاہئے، غیر قانونی سمز کی فروخت کے جرم کو انسداد الیکٹرانک کرائم بل میں شامل کر لیا گیا۔ ممبر کمیٹی شازیہ مری کا موقف تھا کہ اس کو ٹیلی کام ایکٹ میں شامل کیا جائے۔ سیکشن 34 میں پولیس سے اختیار لیکر اتھارٹی کو دیدیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین کمیٹی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس کے کمیٹی روم نمبر5 میں شروع ہوا تو چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس بل پر کمیٹی اور وزارت نے بہت زیادہ کام کیا ہے، آج یہ بل کمیٹی سے پاس ہوکر سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا جائے گا، ہماری زندگی کا مقصد یہ بل ہوگیا ہے۔ ممبر کمیٹی میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن چل رہا ہے، قصور جیسے واقعات کو روکنے کیلئے اس قانون کو موثر ہونا چاہئے۔ سب کمیٹی نے بہت کام کیا، یہ بل نہ ہونے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بہت سے ایکشن نہیں ہو رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سب کمیٹی کی رپورٹ میرے اور کمیٹی کے درمیان رہنی چاہئے۔ اس پر وزارت آئی ٹی کی ممبر لیگل نے چیئرمین کمیٹی کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ سب کمیٹی نے ساری تجاویز سے اتفاق نہیں کیا تھا، بہت سی چیزوں کو منظور کرلیا تھا اور کچھ نکات ایسے ہیں جس پر فیصلہ سٹینڈنگ کمیٹی پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ممبر کمیٹی طلال چوہدری نے کہا کہ پی پی کے ممبران سمیت تمام لوگوں کو اس بل پر وقت دیا گیا اور انہیں سنا گیا اب ہم ایک جگہ ہوکر اس بل کو پاس کریں۔ ممبر کمیٹی شازیہ مری جو تھوڑی تاخیر سے کمیٹی کے اجلاس میں پہنچی تھیں نے آتے ہی کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ شاید اس بل پر بہت بڑا اختلاف ہے کہ سائبر کرائم کا انسداد ملک میں نہیں چاہتے ، اس بل میں سزائیں بے دریغ لگائی گئی ہیں کہوٹہ میں ایسا کوئی پلانٹ نہیں جو محفوظ ہو، سائبر کرائم کو روکنے کی ضرورت ہے، ہراسمنٹ کو روکنے کی ضرورت ہے، بعض جرائم میں سزائیں زیادہ رکھی جارہی ہے، سنگین سزائیں دیکر ہم معاشرے کو سدھار نہیں سکتے۔ آگاہی مہم اور اصلاحات کی ضرورت ہے، تین قسم کی ہائیکنگ ہوتی ہے ساری ہائیکنگ بری نہیں ہوتی، بردباری کی ضرورت ہے، میں اس بل کو سپورٹ نہیں کروں گی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ اس قانون کو بنائیں اس میں ترامیم کے مواقع موجود رہیں گے، اس بل کی وجہ سے پورے ملک کا نظام رکا ہوا ہے جو لوگ ضرب عضب میں ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں اس بل کی ضرورت ہے۔ کل لوگ ہمیں پکڑیں گے کہ ہم نے کام نہیں کیا۔اس دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کمیٹی سے بل کی منظوری لے لی۔ اس پر شازیہ مری نے کہا کہ سب کمیٹی کی آخری میٹنگ میں بعض ایشوز کا فیصلہ نہیں ہوا تھا اس میں کہا گیا تھا کہ یہ ایشوز مین قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں طے ہونگے، مگر چیئرمین قائمہ کمیٹی بضد نظر آتے تھے کہ ان ایشوز پر بات ہی نہ کی جائے اور ان کا کہنا تھا کہ اس بل کو پاس کر کے اسمبلی میں بھجوادیں حالانکہ ایک دفعہ پہلے بھی یہ بل کمیٹی سے پاس ہونے کے بعد واپس کمیٹی کو ریفر ہو چکا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ اس ڈرافٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہےوہ اس پر متفق نہیں۔ ممبر کمیٹی اویس لغاری نے کہا کہ الیکٹرانک کرائمز بل پر بعض گروپ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ہم نے سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ نہیں لیا۔ سب کمیٹی میں لوگوں کی بل پر ان پٹ لی گئیں سب کمیٹی میں 4،5 ایشوز تھے جن پر کہا گیا تھا کہ یہ مین کمیٹی میں زیر بحث آگیا ہے وہ ایشوز ہمارے سامنے رکھے جائیں کہ آج ہم کس چیز کی منظوری دے رہے ہیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ آپ کی 70 فیصد رائے کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔ سپیکر سے کہنا کہ وہ اس بل کو پھر ہاﺅس سے واپس کمیٹی کو بھیج دیں۔ یہ دنیا کی کون سی کمیٹی ہے جو 6ماہ سے اس بل پر کام کر رہی ہے۔ ممبر کمیٹی اویس لغاری نے کہا کہ سب کمیٹی کے اجلاس میں ایک ڈرافٹ منظور ہوا تھا مگر وہاں تین چار معاملات پر سب کمیٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا اس کا ڈرافٹ ہمارے سامنے رکھا جائے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ 18 کروڑ عوام کو بلا کر نہیں پوچھ سکتا کہ آپ کو کیا سزا دی جائے۔ ممبر کمیٹی اویس لغاری نے کہا کہ اگر سب کمیٹی میں رہ جانے والی چیزوں پر فیصلہ نہ کیا گیا تو قانون آدھا جائے گا۔ ممبران کمیٹی شازیہ مری اور نعمان شیخ نے کہا کہ جس بل کو پاس کرانا چاہتے ہیں اس چیز کے بارے میں ممبران کو پتہ ہی نہیں۔ اویس لغاری نے چیئرمین کمیٹی سے کہا کہ اگر ڈرافٹ کو ٹھیک نہ کیا گیا تو حکومت کیلئے شرمندگی ہو گی بغیر ڈرافٹ کے بل پاس نہیں ہو سکتا۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت آئی ٹی کی ممبر لیگل سے کہا کہ ممبران کمیٹی کا ای میل لے لیں اور انہیں ڈرافٹ میل کر دیں۔ ممبر کمیٹی طاہر اقبال جو کہ سب کمیٹی کے کنوینئر بھی تھے نے کہا کہ سیکشن4 پر اعتراض آیا تھا۔ اویس لغاری نے کہا کہ وہ سب کمیٹی کے ڈرافٹ کے حوالے سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتے ہیں اس پر وزارت کیوں خاموش ہے وہ حکومت کو کیوں شرمندہ کرانا چاہتی ہے۔ سب کمیٹی کا ڈرافٹ میری طرف سے سو فیصد منظور ہے اس ڈرافٹ میں سب کمیٹی کے بھی فیصلے تھے۔ تین چار پوائنٹ ایسے تھے جن پر مین کمیٹی نے فیصلہ کرنا تھا وہ چیزیں اس کمیٹی میں سامنے رکھی جائیں تا کہ کل کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے چیئرمین کمیٹی سے کہا کہ لغاری صاحب کی بات کو مان لیا جائے۔ ان پوائنٹس پر ممبران کمیٹی سے رائے لی گئی جس پر ڈرافٹ کے سیکشن 21 پر سزا کو دو سال سے کم کر کے ایک سال کر دیا گیا۔ دیگر سیکشن پر بھی فیصلے کئے گئے اور ہاﺅس سے منظوری لی گئی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہ قانون حکومت اور افواج پاکستان کو سپورٹ کرے گا۔ اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ 2013 میں میڈیا کو دیکھیں تو ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیت جائے گی مگر ہم اللہ اور فرشتوں کی مدد سے جیتے۔ شازیہ مری نے سیکشن 34 کے حوالے سے کہا کہ یہ بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے لہٰذا اس پر میرا اختلاف ہے۔ اجلاس میں ممبران ،میجر (ر) طاہر اقبال، چوہدری نذیر احمد، مہر اشتیاق احمد، شازیہ مری، انجم اسلام شیخ، زہرہ ودود فاطمہ، انجینئر داور خان کنڈی، طلال چوہدری اور اویس خان لغاری کے علاوہ وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سائبر کرائم بل2015 منظور کر لیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں میں اضافہ’ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی
-
مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو ...
-
میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی،دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا ...
-
پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی ...
-
بڑی خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان کے ساتھ ملکر 6 ممالک نے بھارت پر سائبر حملہ کیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
سائنسدانوں کا عام دھات کو سونے میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہو گیا
-
معاف کرنے اورمذاکرت کیلئے تیارہوں ،عمران خان
-
کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
-
بی جے پی کے وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشتگردوں کی ...
-
بیہوشی کی حالت میں ملنے والے بزرگ سے دو بھارتی پاسپورٹ برآمد
-
بانی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس زیادہ آپشن نہیں بچے،عمران خان کے بیٹوں کے اہم ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں میں اضافہ’ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی
-
مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو سیشن
-
میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی،دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ کیوں روکا گیا تھا؟ ایلیسا ہیل...
-
پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا نیا طریقہ ڈ...
-
بڑی خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان کے ساتھ ملکر 6 ممالک نے بھارت پر سائبر حملہ کیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
سائنسدانوں کا عام دھات کو سونے میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہو گیا
-
معاف کرنے اورمذاکرت کیلئے تیارہوں ،عمران خان
-
کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
-
بی جے پی کے وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشتگردوں کی بہن قرار دیدیا
-
بیہوشی کی حالت میں ملنے والے بزرگ سے دو بھارتی پاسپورٹ برآمد
-
بانی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس زیادہ آپشن نہیں بچے،عمران خان کے بیٹوں کے اہم انکشافات
-
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر ورلڈ بینک بھی بول پڑا