کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں بیکری کے مالک نے بچے کو معمولی نقصان پر جلا دیا۔ بچے کو جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان یہ واقع 5دن قبل پیش آیا، 14سالہ ندیم محمود آباد کا رہائشی ہے، بچہ جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔جناح اسپتال میں بچے کی ایم ایل سی رپورٹ مکمل کرلی گئی، رپورٹ کے مطابق بچہ کا جسم 15سے 20فیصد جھلس چکا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق جھلسنے والے بچے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں 3افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ واقع میں ملوث 2ملزمان عبید اور نوید کو گرفتارکرلیا گیا، جب کہ واقع کا مرکزی ملزم فرید فرار ہے اور بیکری کو سیل کردیا گیا ہے۔