جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فضائیہ کیمپ حملہ:وزیراعظم خود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، ترجمان

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے پشاور کے علاقے بڈ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف خود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں پاکستانی فضائیہ کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ چھ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوئیک رسپانس فورس کے میجرحسیب زخمی ہوئے ہیں۔پی اے ایف بیس پشاور پر دہشت گردی کے حملہ میں دو زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق میں ایک ایف سی سپاہی رفیع اللہ جبکہ ایک عام شہری ہے جس کا نام شاکر بتایا جا رہا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دوںوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔پشاور کے بڈھ بیر میں پاکستانی فضائیہ کے بیس کیمپ میں سات سے دس حملہ آوروں نے گارڈ روم پر حملہ کیا اور سات سے دس حملہ آوروں نےسکیورٹی حصار توڑ کر بیس کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی۔کوئیک ری ایکشن فورس نے وہاں پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ آپریشن کی سربراہی پشاور بریگیڈ کمانڈ کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ صبح چھ بجے کے قریب کیا گیا ، پولیس نے بیس کیمپ کے ارد گرد کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ فضائیہ کے کیمپ کے ارد گرد موجود رہائشی علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔پشاور کے علاقے بڈھ بیر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی اور ایف آر پشاور سے متصل ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…