پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے کیمپ پر ہونے والا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے ،تمام حملہ آور دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں مشتاق غنی نے کہا کہ دہشتگرد بیس کے اندر جانا چاہتے تھے ،لیکن ان کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7سے 10دہشت گرد حملے میں ملوث تھے جو سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق دہشت گرد مکمل طور پر ختم نہیں لیکن ختم ہونے کے قریب ضرور ہیں۔