کوٹلی(نیوز ڈیسک)کوٹلی اور نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال شدید گولہ باری کی گئی۔ اس بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ اس سے پہلے کل بھی نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 13سالہ بچی سمیت 2افراد شہید ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق لائن آف کنڑول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر صبح سویرے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ اس دوران گنجان آباد علاقے داتوٹ کو نشانہ بنایا گیا، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارتی جارحیت کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔