اسلا م آباد(نیوزڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید نے استعفی دے دیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عارف حمید پراستعفی دینے کے لئے دباﺅ تھا۔روزنامہ جنگ کے صحافی عاطف شیرازی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایل این جی ڈیل کی مخالفت کرنے پر سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی پر اپنے عہدے سے استعفی دینے کیلئے دباﺅ بڑھا دیا گیا ہے اور انھیں وارننگ دی جارہی ہیں کہ وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں بصورت دیگر ان کیخلاف انکوائریاں شروع کر دی جائیں گی اور فائلوں کے منہ کھول دئیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سوئی نادرن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی ہنگامی میٹنگ کل طلب کر لی گئی ہے۔