اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پشاور میں نیب کی کارروائی، ایک سابق اور دو حاضر سروس سرکاری افسران گرفتار ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب حکام کہنا ہے ڈائریکٹرفنانس ورکرزویلفیئربورڈابرارحسین،ڈائریکٹرفنانس پرونشل ہاﺅسنگ اتھارٹی عمران خان وزیراور بیسویں گریڈکے سابق سیکرٹری لیبر عزیزالرحمان کو اربوں رپے کی کرپشن کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔نیب حکام کا کہناہے ملزمان نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کیلئے خریدے گئے سامان کی خریداری میں کرپشن کی ہے حکام کے مطابق عمران خان وزیرورکرزویلفیئر بورڈکے ڈائرکٹرفنانس بھی رہے ہیںجبکہ عزیزالرحمان ورکرزویلفیئربورڈ کے چیرمین رہ چکے ہیں۔ ملزمان پر قومی خزانے کو ساڑھے 3 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،ملزموں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔