ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کو زخمی کرنےوالا ملزم تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی میں گزشتہ روز بورڈ آفس کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابقو ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تیس بور پستول سے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے تیس پستول بور کے دو خول اور ایک گولی بھی ملی ہے۔ ابتدائی طور پر ملزم نے اپنا نام بلال بتایا تھا لیکن اس سے برآمد ہونے والے کارڈ کے اس کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے تفتیش کے دوران چند گھنٹوں میں اپنے تین نام تبدیل کئے۔ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے نیو کراچی کے ایک گھر میں چھاپہ بھی مارا گیا لیکن ملزم کا ساتھی گرفتار نہ ہو سکا۔ بورڈ آفس پر فائرنگ کے بعد زخمی ملزم اپنی بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوا۔ ملزم نے لفٹ لینے کی کوشش کی لیکن لفٹ نہ ملنے کے باعث بس میں سوار ہو کر ناگن چورنگی پہنچا اور وہاں موجود اس کا ساتھی لیاقت آباد کےراستے اسے گرومندر لے گیا۔ ملزمان کی جانب سے ایمبولینس سروس کو گرومندر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ بتایا گیا۔ ملزم ایمبولینس منگوا کر سول ہسپتال پہنچا اور سول ہسپتال سے پولیس کنٹرول کو اطلاع کی گئی۔ ملزم کو ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں اور عینی شاہدین نے شناخت کر لیا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…