بنوں(نیوز ڈیسک)بنوں میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس کے مطابق ملزم طفیل خان کا زخمی ہونے والی لڑکی سے نکاح ہوا تھا اورگھریلو جھگڑوں کے بعد3ماہ بعد ملزم نے طلاق دے دی تھی۔آج صبح سویرے ملزم ساتھیوں کیساتھ لڑکی کے گھر گیا اور ماں بیٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں لڑکی اور ماں جاں بحق ہوگئیں،دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔