ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 25 ستمبر کو ہو گی

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں ہوا جس میں دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور ماہر فلکیات نے بھی شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں لاہور، پشاور اسلام آباد میں بھی چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جہاں ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد زونل کمیٹیوں نے چاند کی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا۔ چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 15 ستمبر جبکہ عید الاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔ واضح رہے گزشتہ روز سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور 24 ستمبر کو عید الاضحیٰ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق آج 14 ستمبر اسلامی مہینے ذی العقد کا آخری دن ہے جبکہ کل 15 ستمبر 2015

مزید پڑھئے:معروف صحافی نے پردہ فاش کردیا

ء قمری مہینے ذالحج کا پہلا دن ہو گا۔ یوم عرفات 23 ستمبر کو ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…