ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

4 اکتوبر کو پھراسلام آباد میں طاقت کا مظاہرہ،عمران خان نے حتمی اعلان کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مک مکا کا خاتمہ پاکستان کے لیے خوش آئند ہے، جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹا جارہا ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مک مکا ٹوٹنے پر کرپشن کا پتا چل رہا ہے اگر مک مکا ختم نہ ہوتا تو پیپلزپارٹی کبھی نندی پور منصوبے پر بات نہیں کرتی۔عمران خان نے کہا کہ کراچی اور سندھ میں آپریشن اور احتساب سے لوگ بہت زیادہ خوش ہیں، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے پنجاب میں بھی آپریشن کریں، پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ڈالا جارہا ہے، کرپشن کے خلاف کارروائی کی زیادہ ضرورت وہاں ہے . سیکیورٹی اداروں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں کرپٹ لوگوں کے خلاف آپریشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور ڈاکے کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، نندی پور اور میٹرو بس پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرایا جائے جبکہ ایل این جی فراڈ بھی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے اور ہمیں پتا ہے کہ دبئی میں ایل این جی کے سودے کون کرارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 10 کروڑ افراد کو روٹی میسر نہیں اور حکمران دبئی جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے اجلاس دبئی میں کیوں ہورہے ہیں، بتایا جائے کہ کس ملک کی صوبائی کابینہ کی میٹنگ دبئی میں ہوتی ہے اور اس کے اخراجات کون برداشت کررہا ہے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بڑا جلسہ اور احتجاج کریں گے کیونکہ ان چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کا جانا بہت ضروری ہے یہ وہی چاروں الیکشن کمشنر بیٹھے ہیں جنہوں نے دھاندلی کرائی اگر یہ الیکشن کمشنرز نہ گئے توپھر تحریک انصاف کو ہرایا جائے گا۔۔ عمران خان نے ضیاءاللہ آفریدی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضیاءاللہ آفریدی کی بڑی خدمات ہیں لیکن اسمبلی میں ان کی باتیں افسوسناک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…