لاہور(نیوزڈیسک)بجلی کے نرخ کم کرنے کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ گزشتہ روز جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت نیپرا اور وزارت پانی وبجلی کو فریق بنایاگیاہے جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بجلی کے نرخ کم نہیں کیے گئے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر جس طرح سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں اس کا بھی براہ راست فائدہ عوام تک نہیں پہنچ سکا جو قانونی تقاضوں کےخلاف ہے ۔لہٰذا استدعاہے کہ حکومت کو بجلی کے نرخ کم کرنے کاحکم دیاجائے ۔