منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایازصادق کا عمران خان کو ایک اورچیلنج،وہ کچھ بھی کہہ گئے جو کبھی نہ کہا

datetime 13  ستمبر‬‮  2015 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 122سے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان 25ممبران کے ساتھ وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ، نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دینے سے پہلے ان کے کارکن سے تو جیت کر دکھا دیں،پی ٹی آئی والوں کو میٹرو بس کے 20روپے کرائے کا درد ہے اور اب اورنج ٹرین بھی کھٹکنا شروع ہو گئی ہے میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتا ہوں اس کا کرایہ بھی 20روپے ہی مقرر کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچھرہ میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی نہ لے کر باب رقم کیا ہے ، پی ٹی آئی کے اس قت بھی پانچ اراکین اسمبلی حکم امتناعی پر ہیں اگر میں بھی ایسا کر لیتا تو سال ڈیڑھ سال گزر جاتا لیکن میری قیادت نے میری خواہش کا احترام کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے لاہور کی عوام پر بھروسہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایاگیا ہے کہ میرے مخالف امیدوار کے خلاف دو ایف آئی آرز درج ہیں لیکن مجھے ان سے کوئی لینا دینا نہیں میں نے اپنی قبر میں جانا ہے اور انہوں نے اپنی قبر میں جانا ہے ، میں نے وہ ایف آئی آرز نہیں دیکھیں، میں نے کبھی کسی پر کیچڑ اچھالا ہے اور نہ اچھالوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو لاہور کے سوا کوئی اور شہر نظر نہیں آتا ۔ مجھے 2002ءمیں مصیبتوں اور قیادت کی عدم موجودگی کے باوجود اس حلقے کی عوام نے منتخب کیا پھر میں نے 2008ءمیں کامیابی حاصل کی اور 2013ءمیں کہا جارہا تھاکہ سونامی آرہی ہے لیکن عوام نے اس کا رخ موڑ کر اسے ٹھکر ادیا اور شیر کو ووٹ دیا ۔ لاہور پر کئی سو ارب لگائیں گے ،ہم پنجاب اور پورے پاکستان پر لگائیں گے لیکن آپ کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ آپ کے پاس کل 31ممبران ہیں اس میں سے بھی پانچ ،چھ آپ کے ساتھ نہیں اور آپ کہتے ہیں25ممبران کے ساتھ آپ کو وزیر اعظم بنا دیا جائے ۔عمران خان کو 2002،2008اور 2013ءمیں شکست دی بتائیں اب کیوں الیکشن لڑنے نہیں آئے ۔ آپ نواز شریف کو چیلنج دیتے ہیں لیکن پہلے ان کے کارکن سے تو جیت کر دکھائیں ۔ آپ نے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر بھی وزیر اعظم بننے کی با ت چلائی تھی لیکن آپ کے حصے میں صرف ایک سیٹ آئی ۔ عمران خان کہتے ہیں مجھے نچا لو ، میرے سے گنوا لو لیکن مجھے 25ممبران کے ساتھ وزیر اعظم بنا دو ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ اگر بجلی اور گیس آ گئی ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہو گیا تو پھر ان کا کیا بنے گا یہ وزیر اعظم کیسے بنیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…