لاہور(نیوزڈیسک)پرویز مشرف ان ایکشن،بڑا اعلان کراچی میں ہوگا،سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے لیگی دھڑوں کے اتحاد کا باضابطہ اعلان کراچی میں کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ،اتحاد کے بعد سامنے آنے والی جماعت کے آئین اور منشور کے مسودوں کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق آئین کی تیاری میںقائد اعظم محمد علی جناحؒ کے وژن اور آئیڈیالوجی کو مد نظر رکھا جائے گا جبکہ منشور کی تیاری میں بھی اس سے رہنمائی لیتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں نکات شامل کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق لیگی دھڑوں کے اتحاد کا باضابطہ اعلان عید الاضحی سے دو تین روز قبل یا عید الاضحی کے فوری بعد ہو سکتا ہے جہاں تک اس کے آئین اور منشور کے مسودوں کا سوال ہے تو اس پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے جن کی حتمی منظوری مشاورت سے دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز بزرگ لیگی رہنما سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف بھی بذریعہ ٹیلیفون شریک ہوئے اور تمام رہنماﺅںنے ان سے بات بھی کی ۔ پرویز مشرف کی طرف سے اس خواہش کا اظہار سامنے آیا ہے کہ تمام لیگی دھڑوں کے رہنما کراچی آئیں اور اتحاد کا باضابطہ اعلان کراچی میںہی کیا جائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں