علاقہ ہے ۔ مفاد پرست اور نا اہل قیادت نے اپنے مفادات کے حصول کے لئے لیاری کے عوام سے ہمیشہ ووٹ لے کر اقتدار میں پہنچنے کے بعد پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔تحریک انصاف کی سیاست زبان اور مسلک سے بالاتر ہو کر پر امن کراچی کے لئے ہے۔ اس موقع پر غلام بنی آفشاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کئی دہائیوں سے لیاری کی عوا م کو دھوکہ دیا ۔لیاری کے نوجوان تعلیم اور روزگار کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ جس طرح پورے پاکستان کے نوجوان تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں اسی طرح لیاری کے نوجوان بھی اپنے مستقبل کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئر مین عمران خان کے نظریہ اور پیغام کو لیاری کی گلی گلی اور گھر گھر پہنچانے کے لئے لیاری کے نوجوان تحریک انصاف کے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔