جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی فضاءکو خراب نہ کیاجائے، سیدخورشیدشاہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

۔علی نواز شاہ نے این آر او سے بھی کوئی سہولت حاصل نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ ہم ہر مقدمے کا سامنا کریں گے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ جس ملک میں عدلیہ انصاف فراہم نہ کرے اس ملک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس سلسلے میں میڈیا کی غلط فہمی کو دور کرنا چاہتا ہوں ۔نیب عدالت نے سید علی نواز شاہ کے ساتھ جو کرنا تھا کیا لیکن میڈیا نے بھی خیال نہیں کیا کہ جس انسان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ سیاست کی اس کے ساتھ کیا ہورہا ہے ۔وہ سیاست کے ساتھ دغا نہیں کرسکتے ہیں ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 1995میں ایل پی او ڈی جو کہ واپڈا کا منصوبہ تھا اس کو 13ایکڑ زمین کی ضرورت جس کے لیے انہوں نے 80لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی تھی لیکن سید علی نواز شاہ نے انہیں کہا تھا کہ جو قیمت بنتی ہے وہ ادا کی جائے زیادہ پیسے نہیں لیں گے اور انہوں نے جب پانچ لاکھ روپے دیئے تو سید علی نواز شاہ عدالت گئے جہاں سے عدالت نے فیصلہ سنایا کہ انہیں 21لاکھ 36ہزار روپے دیئے جائیں تو اس میں کرپشن کہاں سے آگئی ۔واپڈا نے عدالت کے اس فیصلے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج کے پاس اپیل کردی تھی ۔انہوں نے کہا کہ نیب کے فیصلے میں 56میں سے صرف 5افراد کو سزا دی گئی اور کل رقم 15لاکھ 41ہزار روپے پر سزا سنائی گئی جبکہ نیب کے پاس ڈھائی سے تین کروڑ روپے کا مقدمہ آتا ہے ۔ایک طرف انصاف کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں تو دوسری جانب سید علی نواز شاہ کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی گئی ۔اگر ایسی سزائیں سنائی جائیں گی تو لوگوں کے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کا اعتماد اٹھ رہا ہے کہ یہاں تو سیاسی فیصلے ہورہے ہیں اور جو کچھ ہورہا ہے وہ غلط ہے ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ سید علی نواز شاہ نے ہمیشہ انصاف کی سیاست کو ترجیح دی اور ایمان داری کی سیاست کی ۔یہ کیس سابق آمر پرویز مشرف کے دور میں بنایا گیا تھا ۔ہمیں مخالفین سے کوئی بعید نہیں لیکن عدلیہ پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پر ازخود نوٹس لیں اور نیب سے وضاحت طلب کریں کہ اس طرح کا فیصلہ کس طرح آگیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتے ہیں اور آواز اسی فورم پر اٹھائیں گے ۔وفاقی حکومت کو میڈیا کے ذریعہ اپنا موقف پہنچادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جو دہشت گردی تھی اور ہونے جارہی تھی اس پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ۔اندرون سندھ میں 95فیصد جبکہ کراچی میں 60سے 70فیصد امن قائم ہوچکا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کریڈٹ حاصل کرنا چاہتی ہے تو پہلے پنجاب میں امن قائم کرے ،وہاں صورت حال زیادہ خراب ہے ۔سیاست میں مزاحمت ہے اور جمہوریت میں مفاہمت ہے ۔پیپلزپارٹی کسی کے لیے کوئی بھی مشکلات پیدا نہیں کرے گی لیکن کسان ،مزدور ،زراعت کی تباہ حالی اور اداروں کی نجکاری کے خلاف کسی سے مفاہمت نہیں کرے گی ۔کراچی میں امن کے لیے تمام اداروں نے بہت کردار ادا کیا ہے ۔رینجرز نے سب کے ساتھ مل کر بڑی ہمت سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس دن عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑ دیںگے تو پیپلزپارٹی ختم ہوجائے گی ۔ہم نے 17نشستوں پر بھی سیاست کی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ جس قانون کی اجازت پارلیمنٹ سے لی گئی تھی وہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے تھی ،اسے کسی سیاسی رہنما کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔ہم کرپشن کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن تمام کارروائیاں آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہئیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف عوام میں مقبول ہیں ۔6ستمبر یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کا دن تھا ۔اگر ہم نے شہر میں ان کی تصویریں لگائی ہیں تو اس کو کوئی اور رنگ نہ دیا جائے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…