اسلام آباد(نیوزڈیسک )سپیشل کسٹم جج ٹیکسیشن انٹی اسمگلنگ ، ماڈل ایان علی کے خلاف کروڑوں روپے کی کرنسی کی اسمگلنگ اور اس کے خلاف انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تفتیش کی اجازت کی ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹم انٹیلی جنس کی درخواست پر آئندہ منگل15ستمبر کو وکلا کی بحث سننے کے بعد فیصلہ دے گی۔ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ماڈل گرل ایان علی کے خلاف 27 مئی 2015کو مکمل چالان سپیشل جج کسٹم ٹیکسیشن انٹی اسمگلنگ راولپنڈی کی عدالت میں پیش کردیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے 24اپریل 2015کو اسی عدالت میں استغاثہ نے عبوری چالان ایان علی کے خلاف پیش کیا۔ ایا ن علی کے خلاف مقدمے کی سماعت سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں ہو رہی ہے یہ اطلاعات حقائق کے منافی ہیں کہ استغاثہ نے ایان علی کے خلاف چالان عدالت میں پیش نہیں کیا