اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ورکنگ باو¿نڈری پر فائر بندی پر اتفاق کیا گیا۔پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف حکام کے درمیان چار روز سے جاری مذاکرات کا آج آخری دور ہوا۔ آج ہونے والی ملاقات میں قیام امن کے لیے سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیوں کی مشترکہ تحقیقات پر اتفاق اور ورکنگ باو¿نڈری پر فائربندی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی رینجرز کے چیف میجر جنرل عمر فاروق اور بی ایس ایف کے چیفDK Pathak کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ سرحدیکشیدگی سے بچنے کے لیے دونوں موبائل فون ، ای میل اور فیکس کے ذریعے رابطے میں رہیں گے ، پاکستانی رینجرز کا وفد آج وطن واپس آ جائے گا۔