ملتان.(نیوزڈیسک)پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے کا جواب 11 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں دیں گے ۔ اس روز دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ ملتان ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ میں جو کرپشن کے الزام لگا رہا ہے وہ خود جا کر اس پروجیکٹ کا انتظام سنبھال لے ۔ حکومت قوم کو ایک ایک پائی کا حساب دے گی ۔نندی پور پاور پروجیکٹ پر رحمت حسین جعفری کمیشن کی رپورٹ میں کرپشن کرنے والوں کے نام درج ہیں ۔ نیب ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کررہا ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ حکومت کمیشن کی رپورٹ میڈیا کے سامنے لائے گی