پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

این اے 122‘ پی پی 147 ،ضمنی انتخاب کیلئے 37امیدوارسامنے آگئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارکنوں کے بڑے جلوس کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچے اور اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید اور رکن اسمبلی میاں محمد اسلم اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کی خدمت کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کی ضمنی الیکشن میں لوگو ں کا سامنا کرنے سے ہچکچا ہٹ مضحکہ خیز ہے۔سردار ایاز صادق مدد حاصل کرنے ماڈل ٹاو ¿ن پہنچ چکے ہیںلیکن ان میں الیکشن کمیشن آنے کی ہمت نہیں ہوئی شاید ان کو اتنے کارکن بھی نہیں ملے کہ وہ ان کے ساتھ آ سکتے اگر انہوں نے حقیقی معنوں میںعوام کے مسائل حل کیے ہوتے تو آج ان کو یوں ہاتھ پاو ¿ں نہ مارنے پڑتے ۔ ایک سوال پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں بہادرانہ سیاست کر رہی ہے اب اس حلقے کے عوام دوبارہ کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دےنگے اور اپنے مینڈیٹ کی خود حفاظت کرینگے۔شعیب صدیقی نے کہا کہ پی پی147میں 2007میں جو ترقیاتی کام کروائے گئے تھے ان میں ایک بھی دھیلے کابھی اضافہ نہیں ہوا اور دو مرتبہ ایم پی اے رہنے والے محسن لطیف سے اس حلقے کے عوام سخت نالاںہیں جواب صرف پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دینگے۔اس موقع پر عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کوپارٹی پرچم والی پگڑیاں پہنا کرانہیں کاندھوں پر اُٹھا کر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی ۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 122سے سردار ایاز صادق اور پی پی 147سے میاں محسن لطیف ، تحریک انصاف کی طرف سے این اے 122سے عبد العلیم خان اور صوبائی حلقہ سے شعیب صدیقی جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقے سے بیرسٹر عامر حسن جبکہ صوبائی حلقے سے افتخار شاہد ایڈ ووکیٹ کے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے ۔این اے 122سے مجموعی طور پر 25جبکہ صوبائی حلقہ سے 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ۔ شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 14 اور 15 ستمبر کو ہو گا۔امیدوار 17 ستمبر تک اپنے اعتراضات جمع کروا سکیں گے جبکہ ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 19 ستمبر کو جاری کیا جائے گا ۔امیدوار 21ستمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائیگی جبکہ پولنگ 11اکتوبر کو ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…