کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کی حالیہ لہر تشویشناک ہے، نیکٹا کا ادارہ اچھا کام کررہا ہے، کالعدم تنظیمیں نئے ناموں سے پرانا کام نہیں کررہی ہیں ،کوئی تنظیم پرانے کام چھوڑ کر اچھا کام کررہی ہے تو اسے سراہناچاہئے،پیپلز پارٹی سندھ میں کرپشن کیخلاف کارروائی کی ذمہ داری لے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ایک نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعلیٰ سندھ کے مشیر عبدالقیوم سومروبھی شریک تھے۔عارف علوی نے کہا کہ جہاں فوج اور رینجرز کی ذمہ داری تھی وہاںنیشنل ایکشن پلان پر کام ہوا، ہماری عدالتوں میں دہشتگردی کا ٹرائل صحیح طرح نہیں ہوسکتا، کابینہ کا اجلاس دبئی میں ہونا افسوسناک بات ہے۔عبدالقیوم سومرونے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کرپشن کو سپورٹ نہیں کیا، نیب کا احتساب پیپلز پارٹی کی قیادت سے شروع ہو کر پیپلز پارٹی کے کارکن پر ختم ہوتا ہے، کرپشن کیخلاف کارروائی صرف سندھ تک محدود نہیں ہونی چاہئے ۔عبدالقادر بلوچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیکٹا کا ادارہ اچھا کام کررہا