لندن(نیوز ڈیسک)عمران خا ن نے لندن میں اپنی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے گھر بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ایک تصویر میں اپنے چھوٹے بیٹے قاسم کےساتھ قد کا موازنہ بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔عمران خان اپنے بچوں سے ملنے 4 روز کے لئے لندن گئے لیکن بیٹوں کے اصرار پر انہوں نے اپنے قیام میں کچھ دن کا اضافہ کردیا۔ عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے گھر بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا اور چھوٹے بیٹے قاسم کے ساتھ تصویر بناتے ہوئے جمائما خان نے کہا کہ باپ اور بیٹا، دیکھیں کون لمبا ہے۔ایک تصویرمیں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا بیٹا شیراز بھی عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان کے ساتھ جمائما خان کے گھر میں موجو د ہے۔