سلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاع، پانی و بجلی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون سے متعلق بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ سماجی شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ توانائی کے شعبے اور انفراسٹرکچر کیلئے امریکہ تعاون جاری رکھے گا۔ خواجہ آصف نے پاکستان میں تعیناتی کے دوران رچرڈ اولسن کی سفارتی خدمات کو سراہا۔