اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے کے بیٹے کی ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے چیف آرگنائزر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔ سندھ میں حکومت اس چڑیا کا نام ہے جو صرف نوٹ بنانے کی مشین ہے۔ پوری حکومت لوٹ مار اور کرپشن کی دوڑ میں لگی ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی والے گرفتاریوں کے خوف سے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ سندھ کے مستقبل کے فیصلے دبئی میں ہو رہے ہیں جو سندھ کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ یہ باتیں انہو ں نے سندھ کے ضلع دادو ، ضلع نواب شاہ اور ضلع حیدر آباد کے تنظیمی دورے سے واپسی پر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے ڈپٹی آرگنائزر افتخار سومرو ، دیوان سچل ، افتخار فاروقی ، قادری بھائی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ 10سال پہلے جس کے پاس موٹر سائیکل تک نہیں تھی آج وہ لینڈ کروزر اور اربوں کے مالک بن چکے ہیں۔جمہوریت کے چیمین بننے کے دعویدارخود ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ سندھ کے لوگ ان کی کرپشن اور لوٹ مار سے عاجز آ چکے ہیں ۔سندھ میں غربت اور بے روز گاری انتہا پر ہے ۔ ہسپتال اور تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ اسکول اور ڈسپنسریوں کی عمارتیںپیپلز پارٹی کے وزراءایم پی ایز اور دیگر عہدیداروں کے اوطاق بن چکے ہیں ۔لوگ اس ظلم کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں اس لئے تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضلع دادو سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے عالم خان لغاری مرحوم کے بیٹے ممتاز لغاری نے اپنے سینکڑوںساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع دادو کے مختلف تعلقوں میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن، شہید بھٹو،جسقم اور ابڑو برادری کے سینکڑوں خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملک کی ترقی و خوشحالی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر متحد ہو رہے ہیں ۔وہ دن دور نہیں کہ سندھ میں بھی انصاف کا سور ج طلوع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…