اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے قانون و انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے پوسٹل ووٹنگ کے مجوزہ طریقہ کو انتخابی آرڈیننس سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے اصلاحات کمیٹی کو اس کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کے روز مجلس قائمہ کا اجلاس سینیٹر جاوید جبار کی سربراہی میں منعقد ہوا‘ جس میں فاضل کمیٹی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے ڈگری کے اجراء سے متعلق سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ اکیڈمی کا کام افسران کی تربیت ہے‘ ڈگری کا اجراء نہیں ہے‘ کمیٹی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں جوڈیشل بورڈ آف گورنر (آرڈیننس2014،ایف جے اے) بنانے کی تجویز کی منظوری بھی دی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی میں آئین کے آرٹیکل 140-Aمیں ترمیم کے حوالہ سے سنیٹر محسن لغاری جبکہ آرٹیکل 37 کے حوالہ سےسنیٹر حماد اللہ کی جانب سے دو پرائیویٹ بل بھی پیش کئے گئے‘ کمیٹی نے بل کی کاپیاں شرکاء کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا آئندہ اجلاس تک ان بلوں کا جائزہ لیا جائے۔ دوران اجلاس ڈی جی نیب نے بدعنوانی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں سینیٹرز اعتزاز احسن‘ حماد اللہ‘ محسن لغاری‘ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور نیب کے ڈی جی حضرات اور سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس و انسانی حقوق نے شرکت کی
سینیٹ قائمہ کمیٹی‘ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پوسٹل ووٹنگ کا مجوزہ طریقہ مسترد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان



















































