اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

اہم ترین رہنما کا(ن) سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کے رہنماﺅں کے اجلاس میں مدعو نہ کئے جانے پر سردار ممتاز علی بھٹو نے (ن) لیگ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ،آئندہ چند روز میں بلائے جانے والے اجلاس میں سند ھ نیشنل فرنٹ کی دوبارہ بحالی اورپی ٹی آئی کی طرف سے شمولیت کی دعوت پر غوروخوض کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیرا عظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اسلام آباد میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں (ن) لیگ کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔تاہم اس اجلاس میں سردار ممتاز علی بھٹو کو مدعو نہیں کیا گیا جس کے بعد ممتاز علی بھٹو کے ساتھیوں نے رابطہ کر کے انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر (ن) لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا ۔ ذرائع کے مطابق سردار ممتاز علی بھٹو نے آئندہ چند روز میں دیرینہ ساتھیوں کا اجلاس طلب کرنے

 

کا فیصلہ کیا ہے جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کی دوبارہ بحالی اور پی ٹی آئی کی طرف سے شمولیت کی دعوت پر غوروخوض کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی اور شاہ محمود قریشی سردار ممتاز بھٹو سے رابطے کر کے انہیں عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے چکے ہیں ۔ اس حوالے سے ممتاز بھٹو کے ساتھی انور گجر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ (ن) لیگ کے رویے کی وجہ سے ساتھیوں کا سردار ممتاز علی بھٹو پر دباﺅ ہے ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے شمولیت کی دعوت دی جا چکی ہے تاہم حتمی فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سردار ممتاز علی بھٹو نے حکومت بننے کے آغاز پر اپنی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کو (ن) لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…