کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ نے اتوار کو کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اتوار کو رینجرز نے ملت ٹاﺅن، الآصف اسکوائر اور گولیمار کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں