اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی اصل قیمت 40روپے ایک پیسہ جبکہ ڈیزل کی 39روپے بنتی ہے ۔ ٹیکس ضرور لیں لیکن اس حد تک کہ غریب نہ پس جائے،ملک کو سیکیورٹی ریاست نہیں فلاحی ریاست بنائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا حکومت نے پٹرولیم لیوی پر بھی ٹیکس لگادیاہے ،چودھری نثار اپوزیشن کے زمانے میں لیوی کو جگا ٹیکس کہتے تھے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈیزل پر ٹیکسوں کی مد میں روزانہ ایک ارب 15کروڑ روپے جب کہ پٹرول پر ٹیکسوں کے 58کروڑ روپے حاصل ہوتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا ۔ خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت کپاس، آلو اور چاول خود خریدے، کپاس کی قیمت ساڑھے 3سے 4ہزار روپے فی من مقررے کی جائے