اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے جسے رشید گو ڈیل نے مسترد کردیا ہے۔ذرائع میڈیکل پینل کے مطابق رشید گوڈیل کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔جس پر 18 رکنی میڈیکل پینل نے رشید گوڈیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ذرائع میڈیکل پینل کے مطابق رشیدگوڈیل نے گھر جانے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع میڈیکل پینل کے مطابق رشید گو ڈیل نے سیکورٹی وجوہات کی بناءپر گھر جانے ستے انکار کردیا ہے۔تاہم موجودہ حالت میں ڈاکٹروں نے پھیپھڑے میں گولی پھنسی ہونے کے باعث فوری طور پر ہوائی سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔