لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی ابوظہبی کے پہاڑی سلسلوں میں کوہ پیمائی کے دوران تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ برطانوی نڑاد پاکستانی کوہ پیما اور بینکر بشریٰ فاروقی ابوظہبی اور عمان کے پہاڑی سلسلوں میں کوہ پیمائی کے دوران تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں 42 سالہ بشریٰ فاروقی گیارہ ساتھیوں کے ساتھ وادی سیمینی کوہ پیمائی کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔ان کے باقی ساتھیوں کو بچا لیا گیا۔عمانی پولیس نے بشریٰ فاروقی کی لاش کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے منتقل کیا وہ سندھ کے سابق وزیر دیوان یوسف فاروقی کی کزن تھیں اور گلگت بلتستان کے دور افتادہ گاو¿ں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی تھیں۔